حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 23 مارچ یوم پاکستان پر قوم کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا: 23 مارچ یوم تجدید عہد ہے، ہمیں اس عظیم دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ جیسے پاکستان سچ کی بنیاد پر بنایا گیا ہم سچ کو پھیلائیں گے، سچ پر اکھٹا ہوں گے، ہر قسم کے جھوٹ اور جعل سازی سے گریز کریں گے، پاکستان کو ترقی یافتہ بنائینگے اور معاشی و معاشرتی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے، ملکی امن و امان کی صورتحال پر حقائق کو سامنے رکھ کر حکمت عملی مرتب کی جائے گی، مسئلہ فلسطین و غزہ صورتحال انسانی المیے کی شکل اختیار کر چکی، افسوس عالم اسلام کے ساتھ عالم انسانیت سامراج و صیہونیت کی سفاکیت کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: مسئلہ فلسطین خالصتاً انسانی مسئلہ ہے، غزہ جہاں ظلم و جور کی وہ سیا ہ تاریخ رقم کی جارہی ہے جس کی کوئی مثال شائد ہی دنیا کی تاریخ میں ملتی ہو۔پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے سیاسی اور سفارتی سطح پر بھرپور عملی اقدامات کرے۔
آپ کا تبصرہ