حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کی طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات کرنے ضروری ہیں۔ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے جلد مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، کیونکہ جنگ کو جاری رکھنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا دونوں ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ مسئلے کا حل مذاکرات کے سوا کچھ نہیں۔ ہمیں کشیدگی کو ٹھنڈا کرنا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے فائدہ دشمن کا ہوگا۔