۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملاقات

حوزہ/ پاکستانی سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی ہے، اس موقع پر انہوں نے اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی مذاکرات کے بارے میں بریفننگ بھی دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستانی سابق وفاقی وزیر تعلیم کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے ملاقات

انہوں نے اسلامی تحریک پاکستان اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کے بارے میں بریفننگ دیتے ہوئے زور دیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر عوام ووٹ دیتے ہیں، لہٰذا پیپلز پارٹی کو شخصیات کی بجائے اسلامی تحریک کی قیادت سے بات کرنی چاہیئے۔ دونوں جماعتوں کا اتحاد ملکی سیاست میں مثبت اضافہ ہوگا اور اعتدال پسند قوتیں متحد ہوں گی۔ ماضی میں بھی دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد رہا ہے۔ منیر گیلانی نے بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ سیاسی جدوجہد کو تازہ کیا۔

انہوں نے اپنی خود نوشت ”سیاسی بیداری“ بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور تاریخی سیاسی کاوش کو سراہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .