۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ق

حوزہ / حجت الاسلام قاسمی نے کہا: آج غزہ کے عوام دنیا میں حق طلبی کے علمبردار ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ کے تمام جرائم کے خلاف غزہ کے عوام کی مقاومت عاشورائی ثقافت سے ماخوذ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام علی رضا قاسمی نے مسجد ابو زید آباد کاشان میں نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کے دوران کہا: ایرانی سپاہ پاسداران کی موساد کے جاسوسی اڈوں پر کارروائی ایرانی قوم کی امنیت اور حقوق کے دفاع اور دہشت گردی کے واقعات کے متاثرین کے انتقام کے لیے تھی۔

حجت الاسلام قاسمی نے مزید کہا: موساد کے دہشت گردانہ آپریشن کو ڈیزائن کرنےوالے ہیڈ کوارٹر پر یہ میزائل حملہ دشمن کے لیے ایک مؤثر دھچکے کے طور پر تھا۔

انہوں نے کہا: آج غزہ کے بین الاقوامی مسئلہ میں خدا کی نصرت کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے جہاں غزہ کے مظلوم اور مقتدر عوام نے اپنی مقاومت اور ثابت قدمی سے دنیا کو تحتِ تاثیر قرار دیا ہے۔

حجت الاسلام قاسمی نے کہا: آج دنیا کی نظریں غزہ کے عوام، مجاہدین اور حماس کے مقاومتی گروہ پر لگی ہوئی ہیں۔ غزہ کے لوگوں نے اپنی مقاومت سے اسلام اور قرآن کو دنیا کے متلاشی لوگوں کی نظروں میں مقبول بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل اور امریکہ کے تمام جرائم اور مظالم کے خلاف غزہ کے عوام کی مقاومت اور ثابت قدمی عاشورائی ثقافت سے ماخوذ ہے۔

حجت الاسلام قاسمی نے کہا: آج تمام ممالک اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ خطے اور دنیا بھر میں بدامنی کا اصل سبب امریکہ اور اسرائیل ہیں اور امریکہ اب اسرائیل اور دیگر ممالک کی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .