۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
حجت الاسلام جمال قدرتی

حوزہ / سپاہ بیت المقدس کردستان میں علما کے امور کے سربراہ نے کہا: بدقسمتی سے کچھ اسلامی ممالک غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے بجائے صہیونیوں کے ساتھ سیاسی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو مسلمانوں کے لیے باعث شرم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران سپاہ بیت المقدس کردستان میں علما کے امور کے سربراہ حجت الاسلام جمال گوداری نے عشرہ کرامت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور امام رضا (ع) کی شخصیت کے جہات کی شناخت پوری انسانیت بالخصوص مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے غزہ اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری صیہونی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بدقسمتی سے غاصب حکومت کی مظلوم فلسطینی عوام پر جارحیت کو تقریباً 7 ماہ گزر چکے ہیں۔ سات مہینے جو کہ بین الاقوامی اسمبلیوں اور اسلامی ممالک کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہیں۔

حجت الاسلام گوداری نے مزید کہا: یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ محض چند ملین صہیونی اس طرح ایک ارب 80 کروڑ مسلم دنیا کو اس طرح اذیت دے رہے ہیں اور انتہائی آسانی سے اور سب کے سامنے غزہ اور دنیا کے دوسرے حصوں میں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔!!

سپاہ بیت المقدس کردستان میں علما کے امور کے سربراہ نے کہا: یاد رہے کہ غزہ کے عوام کی نجات اسلامی ممالک کے اتحاد پر منحصر ہے۔ بدقسمتی سے کچھ اسلامی ممالک غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے بجائے صہیونیوں کے ساتھ سیاسی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو مسلمانوں کے لیے باعث شرم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .