۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
23

حوزہ/ ایران کے اوقاف اور خیراتی امور کی کمیٹی میں ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عشرہ کرامت کو منانے کا مقصد اہل بیت(ع) کے فضائل کو بیان کرنا اور اس کی نشر و اشاعت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد کاظم موسوی متقی نے رشت میں امام رضا علیہ السلام کی بہن کے روضہ مبارک میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کے اقوال اور سیرت کو بیان کرنا ضروری ہے، عشرہ کرامت منانے کا ایک اہم مقصد اہل بیت (ع) کے فضائل کو بیان کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام ثقافتی امور کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ لوگوں کے عقائد کو مضبوط کرنے اور امام زادگان کے روضوں کو ثقافتی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے کوشش کریں۔

ایران کے اوقاف اور خیراتی امور کی کمیٹی میں ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: ایران میں اسلامی ثقافت اور مکتب تشیع کی ترویج میں امام رضا علیہ السلام کا اہم کردار رہا ہے، یہاں اسلام و تشیع ترویج کی اصل وجہ امام رضا علیہ السلام کا ایران آنا ہے، امام رضا علیہ السلام نے شاگردوں اور مفکرین و علماء کی تربیت کے ذریعے لوگوں کے علمی معیار کو بلند کیا اور اس کے ذریعہ جہالت اور فرقہ پرستی کا مقابلہ کیا، امام کی خصوصی توجہ نے شیعوں کی ثقافت اور بنیادوں کی توسیع میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

حجۃ الاسلام موسوی متقی نے مزید کہا: حضرت امام رضا علیہ السلام کے مناظرے کے سلسلے میں شائع ہونے والی کتابوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امام نے علمی نشست اور بیان احادیثت کے ساتھ ساتھ اسلام کے اصول، ثقافت اہل بیت (ع) اور بہت سے شکوک و شبہات کا جواب دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .