۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
انتخابات

حوزہ/ امام جمعہ بیرجند نے کہا: انتخابات میں حصہ لینا عظیم عبادت ہے کیونکہ اس سے معاشرے کی تقدیر اور مستقبل کا تعین ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا عبادی نے آج صبح پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کے بعدحضرت معصومہ (س) کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کے آغاز کی مبارکباد پیش کی اور کہا: انتخابات میں حصہ لینا عظیم عبادت ہے کیونکہ اس سے معاشرے کی تقدیر اور مستقبل کا تعین ہوتا ہے۔

جنوبی خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: آج جنگ احزاب کی طرح کل کفر کل اسلام کے خلاف کھڑا ہوا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا بھر میں اسلام کے دشمن کس طرح بے دردی کے ساتھ وحشانہ حملہ کر رہے ہیں، لہذا ہمیں اس مشترکہ جنگ میں تمام زاویوں پر توجہ دینی چاہیے تاکہ آخر میں اسلام اور ایران کی فتح ہو۔

انہوں نے مزید کہا: ہر چیز کی اپنی ایک جگہ ہوتی ہے، لیکن دو چیزیں بہت اہم ہیں، پہلی چیز بصیرت ہے، یعنی ہم دشمن کے آلہ کار بننے سے بچیں اور دشمن ہمارا استعمال نہ کر پائے، کیونکہ دشمن ہر قسم کے جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈے سے کام لیتا ہے اور اس کا کام بھی یہی ہے چوں کہ وہ شیطان ہے، لہذا بصیرت ہی ہے جو حق اور باطل کے درمیان حد فاصل ہے اور دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا عبادی نے مزید کہا: بصیرت کی تکمیل ارادے سے ہوتی ہے، یہی اسی بصیرت اور مستحکم ارادے سے ہی ایران کے عوام نے پوری تاریخ میں استقامت سے کام لیا اور دشمن کو ہر طرح سے شکست دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .