۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مولانا ڈومکی

حوزہ/کوئٹہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، جسے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے عوامی جمہوری جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، جسے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے عوامی جمہوری جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ہمیں شہری آزادیوں اور عوامی رائے کے احترام کی ضمانت دیتا ہے۔ عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں دھاندلی شرمناک حرکت ہے۔ اس ملک میں عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ان کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔ آئین پاکستان کے تحفظ کی جدوجہد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حلقہ پی بی 50 پر ہمارا امیدوار بیس ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت رہا تھا مگر رات کی تاریکی میں رزلٹ تبدیل کیا گیا عوام کے مسترد شدہ اُمیدواروں کو جعلی ٹھپوں کے ذریعے جتوایا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین کے ذریعے ملک میں جعلی مینڈیٹ کی جعلی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .