۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ صاحب حیثیت اھل خیر کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ جو لوگ غربت و افلاس کے سبب عید نہیں منا سکتے ہمیں انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ ہم معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 60 ضرورت مند بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کئے۔ عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت افلاس بے روز گاری نے غریب سے خوشیاں چھین لی ہیں حکمران طبقے کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ملک کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ امیر امیر تر ہو رہے ہیں اراکین اسمبلی وزراء اور مشیروں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت اھل خیر کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ جو لوگ غربت و افلاس کے سبب عید نہیں منا سکتے ہمیں انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ ہم معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہم اپنے غزہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں بہنوں اور بچوں کو یاد کرتے ہیں جو گذشتہ 6 ماہ سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔ ہم اپنی عید الفطر کو مظلومین غزہ کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔



لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .