۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام والمسلمین هادی عباسی خراسانی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی عباسی خراسانی نے کہا: آج جو کچھ بھی عالم اسلام پر گزر رہی ہے وہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم، مسلسل بمباری اور بچوں کے قتل نے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی عباسی خراسانی نے قم المقدسہ میں بنفشہ پاسک میں نماز عید فطر کے خطبے میں کہا: : آج جو کچھ بھی عالم اسلام پر گزر رہی ہے وہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس وقت ضروری ہے کہ مقاومتی محاذ اور غزہ کے لوگوں کی مدد کریں اور ان کے لئے دعا کریں۔

انہوں نے نماز کے پہلے خطبہ میں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عید کو انسان کی اس کی پاکیزہ اور خدادادی فطرت کی طرف پلٹنے کا دن قرار دیا اور کہا:اگر ہم دنیا میں موجود تمام مخلوقات میں سے کسی بھی مخلوق کی پاکیزہ فطرت سے یہ پوچھیں کہ تمہیں کس نے پیدا کیا ہے تو وہ یقیناً وہ جواب دیں گے"لَیَقُولُنَّ الله" ہمیں اللہ نے پیدا کیا ہے۔

انہوں نے آیت کریمہ "شہر رمضان،شَهْرُ رَمَضانَ الَّذی أُنْزِلَ فیهِ الْقُرْآنُ " کا حوالہ دیتے ہوئے رمضان کے مقدس مہینے میں روزے ضروری قرار دیا اور نزول قرآن کو اس مہینے کی عظمت کی اصل وجہ قرار دیا اور کہا: خدا نے قرآن کریم کی صورت میں بنی نوع انسان کی ضرورت کی تمام چیزیں بیان کر دی ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے نماز عید الفطر کے دوسرے خطبہ میں عالم اسلام کے موجودہ مسائل کی طرف اشارہ کیا اور کہا: آج جو کچھ بھی عالم اسلام پر گزر رہی ہے وہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم، مسلسل بمباری اور بچوں کے قتل نے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .