۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حمید شهریاری

حوزہ/ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عیدالفطر کی آمد پر دنیا کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عیدالفطر کی آمد پر دنیا کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى مَا هَدَانَا وَ لَهُ الشُّكْرُ عَلَى مَا أَوْلاَنَا

عید الفطر کی آمدپر میں دنیا کے تمام مسلمانوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، خدا وند متعال ہ اس عید میں میں عبادت اور تزکیہ نفس کی توفیق عطا فرمائے۔

ماہ رمضان المبارک میں ملت اسلامیہ نے اپنے محکم ارادے کے ساتھ قرآن کے سائے میں زندگی بسر کرکے رضائے الہی کی طرف قدم بڑھایا، عید الفطر وہ دن ہے جب دنیا کے تمام مسلمان مل کر نماز کی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اور اس کے ذکر خدا کی حلاوت اپنے دہن کو شیرین کرتے ہیں۔

اس سال کی عید میں تلخی اور شیرینی دونوں محسوس ہو رہی ہے، ہر روز اور ہر گھڑی غزہ اور مغربی کنارے میں مسلمانوں کی نسل کشی اور صیہونی حکومت کے مذموم اقدامات کے تلخ مناظر کو دیکھتے ہیں تو یہ عید بھی تلخ محسوس ہوتی ہے، لیکن خدا کے فضل سے اور اس عید کی برکت سے جو کہ عالم اسلام کے اتحاد، اقتدار اور عظمت کا مظہر ہے، ان شاء اللہ مظلوم فلسطینی قوم کے صبر اور جدوجہد سے بیت المقدس کی آزادی کے ذریعے یہ تلخی شیرینی میں بدل جائے گی۔

خدا وند متعال سے دعا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو خوشی نصیب فرمائے، اسلامی معاشرے میں اتحاد کو مزید مضبوط کرے اور اتحاد کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .