۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام والمسلمین علیدادی

حوزہ/ صوبہ کرمان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی در اصل انسانیت کی توہین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حسن علیدادی سلیمانی نے کرمان میں نماز عید الفطر کے خطبوں میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:رمضان المبارک میں روزہ دار ایک مہینے تک مسلسل محاذ جہاد پر تھا ،روح اور شیطان کے درمیان مسلسل جنگ ہوتی رہی، لہذا اب وقت ہے کہ تقویٰ کے ذریعہ اپنے اندر اس روحانی کیفیت کو باقی رکھا جائے جو رمضان کے مہینے میں تھی۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم نے فرمایا کہ دنیا کے فریب میں نہ آؤ، لہذا روزہ داروں نے دنیا کو صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اس اہم اور کلیدی مسئلے پر بھرپور توجہ دی اور دنیا کے فریب سے بچتے رہے۔

کرمان میں رہبر معظم کے نمائندے نے غزہ کے مظلوم عوام پر جاری مسلسل مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا:اگر چہ کہ ہم عید منا رہے ہیں لیکن ہمارے دل فلسطین کے لوگ بالخصوص بچوں اور خواتین کے خون سے غمزدہ ہیں، افسوس کا مقام ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک تعاون میں مصروف ہیں تو بعض عرب حکمرانوں نے اس ظلم اور وحشیانہ حملے کو دیکھتے ہوئے بھی خاموش بیٹھے ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین علیدادی سلیمانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: دنیا میں بہت سے ممالک ظاہری طور پر انسانی حقوق کا دم تو بھر رہے ہیں لیکن دنیا میں ہو رہے ظلم و ستم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مزاحمتی محاذ کے جنگجوؤں کو فتح نصیب فرمائے اور اسرائیل کی ظالم و جابر حکومت کو جلد از جلد نیست و نابود کر دے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کا زمینہ فراہم فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .