۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
معصومہ نقوی

حوزہ/ رمضان کا مقصد مسلمان کے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہےاور ایک مہینے میں ایسی تربیت حاصل کرنا ہے جس کا اثر سال کے باقی دنوں میں بھی نظر آئے، عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کا مقصد مسلمان کے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہےاور ایک مہینے میں ایسی تربیت حاصل کرنا ہے جس کا اثر سال کے باقی دنوں میں بھی نظر آئے، عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ اسلامی تہوار درصل اجتماعیت کا مظہر اور باہمی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں پر خدا کی طرف سے یہ ذمہ داری عائد ہے کہ اپنی خوشیوں میں تمام عزیز و اقرباء ،دوست احباب کے ساتھ ساتھ معاشرے کے غریب طبقے کا خیال رکھیں اپنی خوشیوں میں انھیں ہرگز نظر انداز مت کریں۔

ان کا کہنا تھا اس وقت دنیا کے ہر درد دل رکھنے والے باضمیر مسلمان پر غم کی کیفیت طاری ہے فلسطین میں ہمارے مسلمان بہن بھائی اسرائیلی حارحیت کا نشانہ بنایاجا رہے ہیں، ہزاروں معصوم بچوں کی شہادتوں سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مطابق تمام امت مسلمہ جسد واحد کی طرح ہے جس کا ایک حصہ تکلیف میں ہو تو باقی جسم بھی اس درد اور اذیت کو محسوس کرتا ہے فلسطینی ماوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید سادگی سے منائیں اور ان کے حق میں دعا کریں ان شاء اللہ کہ ظہور امام زمان عج کے ساتھ کل مستضعفین و مظلومین کو غلبہ و قوت عطا ہوگی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Sab bol athar IN 15:14 - 2024/04/10
    0 0
    Eid Mubarak