محترمہ معصومہ نقوی
-
عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے، معصومہ نقوی
حوزہ/ رمضان کا مقصد مسلمان کے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہےاور ایک مہینے میں ایسی تربیت حاصل کرنا ہے جس کا اثر سال کے باقی دنوں میں بھی نظر آئے، عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے۔
-
رمضان کریم گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے، معصومہ نقوی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما کا ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اس بابرکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنی اصلاح اور نفس کی تعمیر نو کے لئے ذکر خدا سے مدد حاصل کرنی چاہیئے اس مہینے کے مبارک ایام میں بندگی و عبادت، صلہ رحمی، گناہوں سے پرہیز، واجبات کی ادائیگی، اعمال حسنہ کی انجام دہی، طلب مغفرت و رحمت اور پروردگار کی قربت کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔
-
علامہ محمد اقبال (رح) کی شاعری ہر دور کے لئے جاذب رہنما ہے، محترمہ معصومہ نقوی
حوزہ/ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا ، انہیں شعور و آگہی دے کر غلامی کی دلدل سے نکالا حکیم امت نے جو بھی پیشنگوئی مسلمانوں کے مستقبل کے حوالے سے کی ہیں اس سے دنیا بخوبی واقف ہے۔
-
محترمہ معصومہ نقوی:
حرم مطہر امام ہشتم (ع) میں شہداء اسلام کی برسی منانا اعزاز کی بات ہے
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے مشہد مقدس میں تجوید القرآن کے روزانہ کلاسز کے شیڈول کے علاوہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے خصوصی آن لائن دروس
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی سرپرستی میں ہر ماہ دس روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف جید علمائے کرام اور معلمات اپنے دروس کے ذریعے خواتین کی فکری تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
-
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں شعبہ خواتین کی تنظیم سازی
حوزہ/ محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کرتے ہوۓ خواتین کی انفرادی اور اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی نیز غیبت کبری کے زمانے میں اپنی اخلاقی تربیت کرتے ہوۓ کس طرح ظہور کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں پر تفصیلی گفتگو کی۔