۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
جامعہ زینبیہ ادارہ منہاج الحسین لاہور میں عشق علی (ع) آرٹ ورک و پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد

حوزہ/ دوسرے سالانہ آرٹ ورک مقابلہ کے حوالے سے خانم سیدہ سائرہ جعفری صاحبہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بچوں کے مقابلے کا مقصد ان میں سیرت علوی کے مختلف پہلوؤں کو بچوں کے ذہنوں میں نقش کرنا ہے اور بچے اس آرٹ ورک و پینٹنگ کرتے ہوئے خود کو مولا سے بہت قریب محسوس کرتے ہیں اور یہ قربت علوی ایجاد کرنا ہی ہمارا مقصد یے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ زینبیہ ادارہ منہاج الحسین لاہور کی جانب سے ولادت با سعادت امام علی علیہ السلام کے حوالے سے آرٹ ورک و پینٹنگ کا مقابلہ رکھا گیا جس کے نتائج کا اعلان 13 رجب المرجب کو میلاد میں کیا پروگرام میں علامہ محمد اکبر حسین کی اہلیہ، خانم سیدہ سائرہ جعفری صاحبہ، خانم فوذیہ بانو ،خانم صدف ارشد، معلمہ صائمہ علی کےعلاوہ خانم عفت کاظم و خانم ماریہ نے بھی شرکت کی ۔

دوسرے سالانہ آرٹ ورک مقابلہ کے حوالے سے خانم سیدہ سائرہ جعفری صاحبہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بچوں کے مقابلے کا مقصد ان میں سیرت علوی کے مختلف پہلوؤں کو بچوں کے ذہنوں میں نقش کرنا ہے اور بچے اس آرٹ ورک و پینٹنگ کرتے ہوئے خود کو مولا سے بہت قریب محسوس کرتے ہیں اور یہ قربت علوی ایجاد کرنا ہی ہمارا مقصد یے۔

محترمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسطرح کے جشن کے ذریعے ہم سیرت علی علیہ السلام کی خوشبو وتجلییوں کو معاشرے میں بھکیرتے ہیں جو علوی و مہدوی معاشرے کی طرف ایک قدم ہے۔

آخر میں انہوں نے تمام معاونین و حاضرین بالخصوص طالبات جامعہ زینبیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

جامعہ زینبیہ ادارہ منہاج الحسین لاہور میں عشق علی (ع) آرٹ ورک و پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد، جسمیں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے لیا حصہ

جامعہ زینبیہ ادارہ منہاج الحسین لاہور میں عشق علی (ع) آرٹ ورک و پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد، جسمیں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے لیا حصہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .