۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
میلاد پیغمبر اسلام (ص) اور امام صادق (ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) میں خوشیوں کا سماں

حوزہ/ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں "جشن رحمت للعالمین" کا اہتمام کیا گیا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صل اللہ و علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر روضہ امام رضا (‏ع) میں جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں حرم کے صحن پیامبر اکرم میں، ایک ہفتے جشن و محفل کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تصویری جھلکیاں: میلاد پیغمبر اسلام (ص) اور امام صادق (ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) میں خوشیوں کا سماں

یاد رہے کہ روضہ امام رضا علیہ السلام میں تقریبات کا آغاز ہر روز تلاوت قران کریم سے ہوا۔ اس کے بعد حضرت ختمی مرتبت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کی سیرت اور فضائل و مناقب (ع) کو بیان کیا جاتا۔ منقبت خوانی اور شعرا کے ذریعے منظوم نذرانہ عقیدت پیش گیا۔ پروگرام کے دوران سیرت کے موضوع پر مقابلے بھی ہوئے جن کے بعد انعامات تقسیم کیے گئے اور پھر حاضرین کو تبرک تقسیم کیا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ میلاد صادقین علیھا السلام کے موقع پر دس لاکھ مربع میٹر پر محیط حرم مبارک کی فضا اور اس کے علاوہ پورے شہر مشہد میں جگہ جگہ گل آرائی و چراغاں کیا گيا، نیز پورے شہر میں مبارک بادی کے بل بورڈ اور پوسٹرز و بینرز بھی لگائے گئے۔    

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ "غنچہ ہائے قرآن" کے نام سے بچوں اور نونہالوں کا ایک بہت بڑا جشن، حرم امام رضا علیہ السلام کی حدود میں منعقد ہوا ۔ اس جشن میں تقریبا تین ہزار بچے شرکت کئے۔ اس جشن کا مقصد یہ تھا کہ بچے، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی رسالت کے مقاصد سے آشنا ہوں۔

انہوں نے جشن میلادالنبی کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے  کہا کہ کچھ نشستیں اور جلسے علما اور مفکرین کے بھی برگزار ہوئے جن میں ایران اور عالم اسلام کے ممتاز مذہبی رہنما ، علما و دانشور حضرات بھی آن لائن طریقے سے خطاب کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .