۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حرم حضرت عباس (ع)کی صفائی اور نئے قالین بچھانے کا کام مکمل+تصاویر

حوزہ/حرم حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق روضہ مبارک کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، گبند، مینار، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال کے علاوہ روضہ مبارک سے ملحقہ ایریاز کی صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق روضہ مبارک کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، گبند، مینار، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال کے علاوہ روضہ مبارک سے ملحقہ ایریاز کی صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیشل مسٹر زین العابدین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ہم روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر روضہ مبارک کی باقاعدگی سے صفائی کرتے ہیں تاکہ روضہ مبارک کی خوبصورتی اور نفاست کو برقرار رکھا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نصب شدہ لائٹس، شیشوں، آئینوں اور فانوسوں کو بھی باقاعدگی سے صاف کیا جاتا ہے۔

روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کے علاوہ اسے نہائت خاص اور عرب کی بہترین اور قیمتی خوشبوعات سے معطر بھی کیا گیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوعات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .