۵ بهمن ۱۴۰۰ |۲۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۳ | Jan 25, 2022
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ضریح مبارک کی تنظیف و تعطیر

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن کے عملے نے حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کی ضریح مبارک کو صاف کرنے، دھونے اور معطر کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے تاکہ ضریح مبارک میں موجود دھاتوں کے رنگ اور چمک دمک کو آکسیڈیشن، موسمی حالات و تغیرات اور دیگر عوامل سے محفوظ رکھا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن کے عملے نے حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کی ضریح مبارک کو صاف کرنے، دھونے اور معطر کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے تاکہ ضریح مبارک میں موجود دھاتوں کے رنگ اور چمک دمک کو آکسیڈیشن، موسمی حالات و تغیرات اور دیگر عوامل سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تصویری جھلکیاں: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ضریح مبارک کی تنظیف و تعطیر

ڈویژن کے انچارج الحاج نزار غنی خلیل نے بتایا کہ " ہمارے ڈویژن کا عملہ وقتاً فوقتاً اس کام کا شرف حاصل کرتا ہے ہے۔ ضریح مبارک کے غسل اور تعطیرکے لئےخاص قسم کے ڈٹرجنٹس جو ضریح مبارک میں موجود دھاتوں کے رنگ اور چمک کو متاثر نہیں کرتے ہیں،کا استعمال کرتے ہوئے نہائت احتیاط کے ساتھ یہ کام انجام دیا جاتا ہے۔"

انہوں نے کہا: "یہ کام عام طور پر رات کے آخری اوقات میں کیے جاتے ہیں تا کہ زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ہو۔"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
5 + 4 =