۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ یونٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون کے آغاز کے ساتھ ہی اپنےعلاقائی یونٹس اور مواکب کے تعاون سے ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ یونٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون کے آغاز کے ساتھ ہی اپنےعلاقائی یونٹس اور مواکب کے تعاون سے ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

ریلیف اینڈ سپورٹ یونٹ کے سربراہ جناب قاسم المموری نے الکفل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لاجسٹک سپورٹ یونٹس نے اپنے مواکب اور مقامی حکومتٰ اداروں کے تعاون سے کرائسز سیل قائم کئے ہیں تاکہ ان کے ذریعے سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی تقسیم کی جاسکیں اور کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے جراثیم کش مہمات شروع کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلیف اینڈ سپورٹ کےعلاقائی یونٹس اور فعال مواکب کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کرائسز سیلز کے ساتھ بھرپورتعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے(19) یونٹس اور سیکڑوں مواکب نے ملک کے شمال سے جنوب تک امداد دہندگان ، ذیلی تنظیموں ، خیر سگالی اور فلاح کے جذبے سے سرشار افراد کے تعاون سے معاشرتی یکجہتی اور انسان دوست اور امدادی سرگرمیوں کے ذریعے طبی سازوسامان اور آکسیجن پر مشتمل درجنوں بوتلیں اور ہزاروں کھانے کی ٹوکریاں ضرورت مندوں میں تقسیم کی ہیں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .