۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے جراثیم کش مہم جاری+تصاویر

حوزه/روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) عملیات الفرات الأوسط کے تعاون سے کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) عملیات الفرات الأوسط کے تعاون سے کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کربلا مقدسہ میں جراثیم کشی کی یہ مہم تقریبا ایک ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔

اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں کربلا کے جنوب مغرب میں متعدد علاقوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا جن میں حيّ الحسين(عليه السلام)، مناطق معامل التعليب، حيّ الضباط اور حيّ المحاربين شامل ہیں ۔ .

انھوں نے مزید کہا : " اس مہم میں 8 سے 9 گاڑیوں نےحصہ لیا، اور ہمارے 40 سے زائد جوانوں نے 30 ہینڈ پمپس کی مدد سےعلاقوں کو ڈس انفیکٹ کیا۔

انہوں نے وضاحت کی: " کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجود کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے۔ کورونا وبا سے شہریوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ایک خدمت اور عبادت ہے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .