حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمایندہ اور حرم حضرت عباس کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے عراقی حالات حاضرہ خصوصی طور پر بدھ کے روز نجف اشرف میں پیش آنے والے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی امن و امان کی زمہ داری پولیس کی ہے اپنی زمہ داری قبول نہیں کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی پولیس اپنے فرائض سرانجام دیں۔
حجت الاسلام سید احمد صافی نے کربلا معلیٰ میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبوں میں آیت اللہ سیستانی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جدید حکومت کی تشکیل میں آیت اللہ سیستانی کی طرف سے کوئی دخالت یا اظہار خیال نہیں ہوگا ۔
مظاہرین کی طرف سے ہر قسم کی جارحیت املاک جان و مال کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں ان واقعات میں شہید ہونے والوں کی فیملی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
پولیس ملکی امن و امان کی ضامن ہے اپنی زمہ داریوں کو پوری طرح سے نبھاتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے اور مظاہرین کو کسی بھی صورت میں شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچانے سے روک دے
جدید حکومت کو چاہیے کہ ملت کو اعتماد میں لے اور بہت جلد انتخابات کرانے میں ضروری اقدامات بروئے کار لائے ایک بار پھر سے تاکید کرتے ہیں جدید حکومت کی تشکیل میں ہمارا کوئی نظریہ اور دخالت نہیں ہوگی۔
News ID: 359528
7 فروری 2020 - 17:22
- پرنٹ
حوزہ/آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمایندہ اور حرم حضرت عباس کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے عراقی حالات حاضرہ خصوصی طور پر بدھ کے روز نجف اشرف میں پیش آنے والے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی امن و امان کی زمہ داری پولیس کی ہے اپنی زمہ داری قبول نہیں کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی پولیس اپنے فرائض سرانجام دیں۔