۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مرتضی کشمیری نماینده آیت الله سیستانی در اروپا
اہل بیت علیہم السلام اسلام کا حقیقی مظہر ہیں

حوزہ / یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے علمائے کرام، خطباء عظام،  دینی مبلغین اور اسلامی اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ سیرت اہلبیت علیہم السّلام کی روشنی میں بچوں کی تربیت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے علمائے کرام، خطباء عظام،  دینی مبلغین اور اسلامی اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ سیرت اہلبیت علیہم السّلام کی روشنی میں بچوں کی تربیت کریں۔ انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کو مکمل نمونہ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کا حقیقی مظہر ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین کشمیری نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام امام الفقہاء اور علماء کے استاد ہیں اور امام جعفر صادق اور امام باقر علیھما السلام نے مدینہ منورہ میں مختلف علوم اسلامی، علوم طبیعی اور علوم انسانی کی نشر و اشاعت کے لئے اہل بیت یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور اس یونیورسٹی سے علماء، فقہاء، متکلم، فلسفی، مؤرخ، محدث اور علوم طبیعت کے دانشور تربیت ہوئے۔

آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندہ نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے بعض علمی پہلؤوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام علیہ السلام نے سب سے پہلے مختلف علوم میں ماہر افراد کی تربیت کی اور آپ نے فقہ، اصول، حدیث، قرآن، فلسفہ، علم کلام، امامت، توحید، حکمت، کیمیا اور فیزکس جیسے موضوعات میں انتہائی قابل شاگرد تربیت کئے۔

حجت الاسلام والمسلمین کشمیری نے کہا: مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام میں تربیت پانے والے مختلف علوم کے ماہر شاگردوں کی کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .