۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مرتضی کشمیری نماینده آیت الله سیستانی در اروپا

حوزہ / ہالینڈ کے شہر دی ہیگ (The Hague) میں "العین چیریٹی فاؤنڈیشن" کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے بھی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے شہر دی ہیگ (The Hague) میں "العین چیریٹی فاؤنڈیشن" کی ساتویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ محترم جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے بھی شرکت کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے العین چیریٹی فاؤنڈیشن کے عملے کا شکریہ ادا کیا جسے دراصل "موسسة العین للرعایة الاجتماعیة" یعنی العین فاؤنڈیشن فار سوشل ویلفیئر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے افراد کے درمیان ہونے میں خوشی محسوس کر رہا ہوں جو اپنی زندگی اور وقت کو قیامت کے دن نیکیوں اور حسنات میں اضافہ کے لئے صرف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم سماجی اور اجتماعی یکجہتی اور محروم طبقے کی حمایت پر تاکید کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم نے جن اصولوں پر زور دیا ہے اور بار بار اس کی تاکید و تشویق کی ہے وہ سماجی یکجہتی اور محروم طبقے کے متعلق ذمہ داری کا احساس ہے۔ اس سلسلہ میں بہت سی آیات اور روایات بھی وارد ہوئی ہیں جو اس کو واجب اور مستحب قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کرنے والے افراد کی مذمت کرتی ہیں۔

یورپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے کہا: اسلام محروم طبقے کے نفسیاتی اور روحانی پہلوؤں کی حمایت کرتا ہے اور ان پر احسان جتلانے اور انہیں تحقیر آمیز نظروں سے دیکھنے سے منع کرتا ہے اور ہمیں ان کے ساتھ بھلائی کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی زندگی کا حوالہ دیا جو کئی بار راستے میں فقراء اور مساکین کا سامنا کرتے تھے جو روٹی کا ایک ٹکڑا اٹھائے زمین پر بیٹھے ہوتے تھے تو امام علیہ السلام بھی ان کے پاس بیٹھ جاتے اور ان کے ساتھ وہی روٹی کھایا کرتے اور پھر انہیں اپنے گھر دعوت پر بلاتے اور انہیں اپنے دسترخوان سے کھانا کھلاتے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے کہا: اسی انسانی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ جس کی طرف اسلام اور روایات نے بھی دعوت دی ہے، آیت اللہ سید علی سیستانی نے دنیا بھر میں موجود اپنے اداروں کے ذریعہ اس کارِ خیر کے احیاء کے لیے کام کیا ہے اور اب "العین چیریٹی فاؤنڈیشن" اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو بیسیوں یتیم اور نادار افراد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .