۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی

حوزہ / بنیاد بین المللی غدیر کے سکریٹری جنرل نے کہا: آج انسانیت کے پاس امیر المومنین علی علیہ السلام کا ملک اشتر کے لئے حکومتی فرمان جیسا خزانہ موجود ہے، اسے اپنے امور میں انصاف کی حکمرانی کے لئے سب سے آگے رکھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنیاد بین المللی غدیر (غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن) حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے "ہفتہ عدلیہ" کے موقع پر "امیر المومنین (ع) کے نقطۂ نظر سے عدالت" کے عنوان پر صوبائی عدلیہ اور عدلیہ کے سربراہوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں منعقد ہونے والے ایک پہلی قومی کانفرنس میں غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور اس کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امیر المومنین علیہ السلام انسانیت کے لیے عدل و انصاف کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔

غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سکریٹری جنرل نے کہا: ہر وہ چیز جو علی علیہ السلام کی طرف واپس نہیں جاتی وہ اپنی اصلیت کی طرف نہیں لوٹتی ہے اور اصل اور فرع (ذیلی اصل) امیرالمؤمنین علیہ السلام کے عدل میں جمع اور خلاصہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: انسانی زندگی کے بنیادی ستونوں میں سے ایک عدل ہے جو امن کی زندگی کی بنیاد ہے اور آج انسانیت کو امیر المومنین علیہ السلام جیسے عدالت کے خزانے کو حکومتی نظام میں سرمشق قرار دیتے ہوئے عدل و انصاف کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نے مزید کہا: غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی ملک کے اندر اور باہر علمی، تحقیقی کانفرنسز اور ثقافتی اور فنی میلوں کا انعقاد اس کی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سی ای او حسین ظریف منش نے اس فاؤنڈیشن کے ایک مقبول، دینی اور سماجی ادارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دہۂ امامت و ولایت کے نام کے حوالے سے فاؤنڈیشن کی کئی سالوں کی کوششوں کے بعد اور ثقافتی انقلاب سپریم کونسل کی منظوری سے "عیدِ قربان سے عید سعید غدیر" تک کے 10 دنوں کو ملک کے سرکاری کیلنڈر میں "عشرۂ امامت اور ولایت" کے طور پر درج کیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات میں صوبہ مرکزی، خراسان رضوی، مازندران، الہام اور فارس کے چیف جسٹس اور پراسیکیوٹرز، عدلیہ کے انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹر، جیل خانہ جات اور حجۃ الاسلام والمسلمین اختری اور حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے غدیری پروگرامز اور "عدالت از منظرِ امیرالمومنین (ع) کانفرنس" کے انعقاد میں تعاون کا بھی اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .