۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
پانچویں امام رضا (ع) عالمی کانفرنس کے سلسلہ میں 15 ویں قومی نشست کا انعقاد

حوزہ / آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارہ کی کوششوں سے پانچویں امام رضا (ع) عالمی کانفرنس کے سلسلہ میں 15ویں قومی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی انسٹیٹیوٹ کے استاد حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر نوروزی نے "امام رضا علیہ السلام کی تعیلمات کی بنیاد پر نظام اسلامی اور تہذیب اسلامی کے ساتھ عدل و انصاف کا ارتباط" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: عدل کا معنی کسی بھی شے کو اس کے اپنے مقام پر رکھنا ہے اور اسی طرح ہر حقدار کو اس کا حق دینا اور اس کے مطابق شائستہ احترام کو ملحوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام رضا علیہ السلام کی تعیلمات میں عدالت سیاسی کے اصول و قواعد کا لحاظ رکھا گیا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید سجاد ایزدہی نے کہا: حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں "عدل و عدالت کی پہچان کے لئے اس کی مخالف اور ضد کو سمجھنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: عدل کی تین معروف اضداد ذکر ہوئی ہے۔ فسق کے مقابلہ میں عدل، ظلم کے مقابلہ میں عدل، اور جور کے مقابلہ میں عدل۔ البتہ ان سب میں ایک مفہوم مشترک ہے جو کہ قسط و انصاف کا اجراء ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر راسخی نے کہا: فلسفہ سیاسی میں عدالت کا مصلحت کے ساتھ مرتبط ہونا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: فقہی، فلسفی اور کئی دوسرے موارد میں مصلحت کی اصطلاح سے استفادہ کیا گیا ہے۔ حضرت رضا (ع) کی تعلیمات میں بھی اس چیز کو بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .