۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام ذوالفقار علی سعیدی

حوزہ / مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء، عزاداری اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں 21 رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء، عزاداری اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مجلس عزاء سے مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ذوالفقارعلی سعیدی نے عدل امیرالمومنین علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی عدل و انصاف کاحکم دیتا ہے اور امیرالمومنین علیہ السلام اپنی پوری زندگی دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے کوشاں رہے ۔

انہوں نے کہا: علماء اور دانشوروں نے بھی آپ (ع) کی شہادت کا سبب شدت عدل و انصاف کو قرار دیاہے۔امیرالمومنین علیہ السلام کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا۔ آپ علیہ السلام دوست اور دشمن سبھی کے ساتھ عدالت کے ساتھ پیش آتے تھے ۔

حجۃ الاسلام سعیدی نے مزید کہا: موجودہ دور کے حکمرانوں کو بھی سیرت امیرالمومنین علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں عدل و انصاف کے قیام کے لئے کوشاں رہنا چاہئے اور رشوت، اقرباء پروری اور سفارش کلچر کو ختم کرنا چاہئے۔

امیرالمومنین (ع) کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .