۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین حسین حبیبی تبار

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حبیبی تبار نے کہا: دینی طلبہ کو چاہیے کہ وہ مطالعہ کے ساتھ ساتھ تحقیق سے بھی کوتاہی نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی علمی حیثیت کو تقویت ملے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی | مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) میں مرکز تخصصی کلام کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین حسین حبیبی تبار نے حوزوی تحقیقی مراکز کے ماحصل پر مبنی نمائش میں حوزہ علمیہ کے سائبری اور سوشل میڈیا بوتھ کے وزٹ کے دوران حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا: اس علمی نمائش کا ماحول بہت اچھا ہے اور میں اپنی طرف سے ایسی شاندار نمائش کے انعقاد پر حوزہ علمیہ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے علمی و تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی عکاسی میں میڈیا کے کردار کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا: آج جمہوریہ اسلامی کے مقدس نظام میں تحقیق و ریسرچ کے میدان میں بہت زیادہ کام کئے جانے کی ضرورت ہے اور میڈیا اس میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) میں مرکز تخصصی کلام کے مدیر نے کہا: میڈیا معاشرے اور اسلامی نظام کی ضروریات کو جانچ کر اسے محققین تک پہنچا سکتا ہے اور دوسری طرف وہ مفید کام جو شائع ہوتے ہیں اور لوگوں کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں، انہیں علمی برادری، اشرافیہ اور یہاں تک کہ عام لوگوں کو متعارف کرا سکتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حبیبی تبار نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کے تمام طلباء اور فضلاء کو تحقیق اور تحقیقی ہنر سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تمام وہ طلباء اور فضلاء جو ابھی زیر تعلیم ہیں انہیں بھی ابھی سے تحقیق کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: دینی طلبہ کو چاہیے کہ وہ مطالعہ کے ساتھ ساتھ تحقیق سے بھی کوتاہی نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی علمی حیثیت کو تقویت ملے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .