جمعرات 27 نومبر 2025 - 05:54
رہبر انقلاب کے مطالبات کی تکمیل کا دارومدار "حوزوی تحقیق" پر ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین جلالی نے حوزوی تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: تحقیق ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے حوزہ زمانے اور انقلاب اسلامی کی ضروریات کا جواب دیتا ہے۔ حوزہ کو مطالعہ، جدید علمی اختراعات اور علمی متون کی تدوین کے ذریعہ معاشرے کی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان میں تحقیقی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین محسن جلالی نے مدرسہ علمیہ صاحب الامر اصفہان میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران کہا: تحقیق ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعہ حوزہ زمانے اور انقلاب اسلامی کی ضروریات کا جواب دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ان ایام کو توسل اور معارفِ فاطمی کی ترویج کے لیے خاص موقع قرار دیتے ہوئے کہا:ہم سب کو چاہیے کہ اس ہستی کی نورانیت اور وجودِ مقدس سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین جلالی نے حوزوی تحقیقی میدان کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: تحقیق، زمانے کے تقاضوں اور نظامِ اسلامی کے سوالات کا جواب ہے۔ حوزہ علمیہ مطالعہ، جدت اور متناسب علمی متون کی پیشکش کے ذریعہ معاشرے کی علمی و فکری ضروریات کو پورا کرے۔

حوزہ علمیہ اصفہان میں تحقیقی امور کے سرپرست نے رہبر معظم انقلاب کے حوزہ علمیہ قم کے سو سالہ احیاء کے موقع پر جاری پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ پیغام تاریخِ حوزہ کا نقطۂ عطف شمار ہوتا ہے اور اس میں پیش کیے گئے مطالبات جیسے فقہِ تہذیبی، سماجی دائرہ رکھنے والی فلسفہ نگاری اور اسلامی تہذیب کی تشکیل، سب انتہائی عمیق اور وسیع تحقیقی امور کے محتاج ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مطالبات کی تکمیل کا دارومدار "حوزوی تحقیق" پر ہے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کی مطالعہ پسندی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا: حتیٰ ۱۲ روزہ حالیہ جنگ کے دوران بھی ان کا مطالعہ ترک نہیں ہوا۔ یہی چیز ان کی قیادت و رہنمائی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مبلغان اور طلاب کو خصوصاً ایامِ فاطمیہ جیسے مواقع میں منظم مطالعہ کرنے کی سفارش کی تاکہ درست فاطمی معارف کو معاشرے تک منتقل کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha