حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، حوزہ علمیہ میں تحقیقی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین فرہاد عباسی نے صوبوں اور دیگر علاقوں کے تحقیقی امور کے سربراہان کے تیرہویں اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا: اس سلسلہ کا یہ تیرہواں اجلاس ایک تبدیلی کے رجحان کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ کارکردگی کے نقطہ نظر اور رجحان کے ساتھ ہم کمزوریوں کو دور کر سکیں اور خداوند متعال کی مدد سے اس میدان میں زیادہ برکات اور ثمرات دیکھ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا: اس سال اب تک صوبوں کے معاونین تحقیق کے دو خصوصی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تیسرا اجلاس ماہ مبارک رمضان کے آنے سے پہلے منعقد کریں، نیز یہ اجلاس مسئلہ محوری کے رجحان کے ساتھ جاری ہے۔
حوزہ علمیہ کے معاون تحقیق نے مزید کہا: درحقیقت حوزہ علمیہ کے تحقیقی اداروں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ حوزہ علمیہ اور یہ ادارے دینی علوم اور انسانی علوم کے میدان میں علمی مرجعیت کا کردار حاصل کریں اور اس مسئلہ کو قومی سطح پر بھی اور بین الاقوامی میدان میں بھی دوگنی سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا: اہم بات یہ ہے کہ ہم کوشش کریں کہ حوزہ علمیہ پر علمی مواد کی تولید اور دینی و انسانی علوم کی تولید کے میدان میں ترقی و پیشرفت کو مشاہدہ کیا جائے اور اس اہم مقصد کی تکمیل کے لیے ہمیں اپنی طرف سے زیادہ عزم و ارادہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ آج ہم ایک بہت اہم ہدف کے ذمہ دار ہیں جو ایک بڑے تاریخی موڑ پر ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین فرہاد عباسی نے کہا: ہم بنیادی نقطہ نظر کے ساتھ اور موجودہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور یقیناً قدم بہ قدم اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں اور ساتھ ہی ہمارا عقیدہ ہے کہ طلبہ کی تحقیقی تربیت کے لیے پہلا اور اہم ترین مرکز حوزہ علمیہ ہے۔









آپ کا تبصرہ