حوزہ نیوز مشہد کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خراسان کے مدیر حجتالاسلام والمسلمین علی خیاط نے "سال کے بہترین محقق کا انتخاب" کے عنوان سے منعقدہ دوسری سالانہ تقریب کے موقع پر محققین اور منتظمین کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور علمی ترقی میں تحقیق کے کلیدی کردار کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا: تحقیق علمی ترقی و پیشرفت کا محرک و محور شمار ہوتی ہے۔ اگر تحقیق نہ ہو تو تعلیم بھی ضروری پیشرفت حاصل نہیں کر سکتی۔ اگر ہمارا مقصد علمی سرحدوں کو عبور کرنا اور بڑے کامیابیاں حاصل کرنا ہے تو یہ ہدف تحقیق کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
حوزہ علمیہ خراسان کے مدیر نے کہا: "سال کے بہترین محقق کا انتخاب" جیسی تقریبات طلبہ اور علم کے شائقین کے لیے تحریک و تشویق کا باعث بنتی ہیں تاکہ وہ تحقیق کے میدان میں بہتر انداز سے قدم رکھیں۔ خوش قسمتی سے، حوزہ علمیہ خراسان نے اس میدان میں ایک روشن اور امید افزا نقطہ نظر اختیار کیا ہے۔
حجتالاسلام والمسلمین خیاط نے مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ خراسان کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ اس قسم کی سرگرمیاں اور مثبت اقدامات حوزہ علمیہ میں ایک ترقی پسند اور متحرک رجحان پیدا کریں گے۔
آپ کا تبصرہ