پیر 30 دسمبر 2024 - 07:00
ائمہ معصومین (ع) کے فرامین میں حج کے بارے میں احکام اور فروع کی وسعت کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید عبد الفتاح نواب نے قم میں ’’کتاب الحج‘‘ کے دروس خارج کے اساتذہ کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں حج کے مسائل کی اہمیت اور وسعت پر گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ برائے امور حج و زیارت حجت الاسلام والمسلمین سید عبد الفتاح نواب نے قم میں ’’کتاب الحج‘‘ کے دروس خارج کے اساتذہ کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں حج کے مسائل کی اہمیت اور وسعت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین میں حج کے بارے میں احکام اور فروع کی وسعت کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، جو اس دینی فریضے کی اہمیت اور وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران میزبان ملک کی جانب سے مقامات مقدسہ میں جغرافیائی تبدیلیوں اور قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گزشتہ سالوں میں قربان گاہ کی جگہ کی تبدیلی، جمرات کے تینوں ستونوں کے حجم میں اضافہ، مقام سعی کی توسیع اور طواف و مسعی کے لیے اوپری منزلوں کے اضافے جیسے امور دیکھنے میں آئے ہیں۔ یہ تمام تبدیلیاں فقہی جائزے اور آراء کی متقاضی ہیں۔

ائمہ معصومین (ع) کے فرامین میں حج کے بارے میں احکام اور فروع کی وسعت کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے

حجت الاسلام والمسلمین نواب نے کہا: حالیہ برسوں میں مراجع تقلید کے فقہی نمائندوں کے ساتھ مشترکہ اور منظم اجلاس منعقد کیے گئے ہیں اور الحمدللہ حج کے مختلف فقہی مسائل پر تبادلہ خیال کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

ایرانی حجاج کے سربراہ نے ’’کتاب الحج‘‘ کے دروس خارج کے اساتذہ کے ساتھ نشست کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: اس نشست میں موجود اساتذہ، جو حج اور عمرہ کے قافلوں کے روحانی رہنما بھی ہیں، ایک قیمتی موقع فراہم کرتے ہیں تاکہ مقام معظم رہبری حج کمیٹی ان کے فقہی نظریات اور تجاویز سے فائدہ اٹھا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ اس نشست کے دوران حاضرین میں سے بھی چند افراد نے حج کے مختلف مسائل پر اپنے خیالات اور آراء پیش کیں۔

ائمہ معصومین (ع) کے فرامین میں حج کے بارے میں احکام اور فروع کی وسعت کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha