۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سطوح عالی مرکز فقهی

حوزہ/ مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام میں اعلی سطح تعلیمی امور کے نائب نے کہا: ہمارے پاس اعلیٰ سطحی تعلیمی شعبہ میں 84 اوردروسِ  خارج کی سطح کے 160 طلباء موجود ہیں جو 40 جید اساتذہ اور 8 خصوصی مضامین کے اساتید سے مستفید ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام میں اعلی سطح تعلیمی امور کے نائب حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالفضل رضی نے مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے تحقیقی کارناموں کی نمائش کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں کہا: مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے تحقیقی کارناموں کی نمائش تمام عام و خاص محققین کے لئے منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے اعلی سطح تعلیمی امور کے شعبہ میں ہم محققین کی تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہیں تاکہ وہ طلباء جو مقدماتی سطح سے اعلیٰ سطوح کی تعلیم کے لئے قبول ہوتے ہیں، ان کی تعلیمی فعالیت کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامز کے انعقاد کے ذریعہ ان کی تحقیقی سرگرمیوں کو بھی تقویت دے سکیں۔

حجت الاسلام رضی نے کہا: طلباء کے لئے مختلف علمی و تحقیقی ورکشاپس اور پروگرامز کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ یہ طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تحقیق کے میدان میں بھی معاشرہ کے لئے مفید واقع ہو سکیں۔

انہوں نے کہا: اس موجودہ نمائش میں فقہ و اصول کے تین حصوں سمیت کلام و تفسیر کے قلمی آثار کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ مخاطبین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام میں اعلی سطح تعلیمی امور کے نائب نے کہا: ہمارے پاس اعلیٰ سطحی تعلیمی شعبہ میں 84 اوردروسِ خارج کی سطح کے 160 طلباء موجود ہیں جو 40 جید اساتذہ اور 8 خصوصی مضامین کے اساتید سے مستفید ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .