۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر/ جشن عمامه گذاری طلاب مدرسه علمیه رسالت قم

حوزہ / مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے سربراہ نے کہا: دینی طالب علم کو لباس روحانیت کے ساتھ ہر جگہ اور ہر سفرہ پر نہیں جانا چاہیے اور اسے اپنی قداست اور حرمت کو محفوظ رکھنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) قم کے سربراہ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے مدرسہ علمیہ رسالت قم کے طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمیں خدا پر توکل اور حسن ظن رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا: خدا پر حسن ظن اور توکل سے انسان کو امید ملتی ہے۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: خدا پر حسن ظن اور توکل سے ہی مقاومتی محاذ نے آج تک دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور خدا پر توکل ہی مقاومتی محاذ کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) قم کے سربراہ نے کہا: خدا پر توکل اور یقین عبادت ہے۔ اگر کوئی شخص خدا کی طرف ایک قدم بڑھاتا ہے تو خدا اس سے کئی گنا زیادہ انسان کے قریب ہوتا ہے اور انسان کو اس چیز پر یقین ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا: دین خدا کو سمجھنے کی راہ میں ہمیں کبھی مایوس اور سست نہیں ہونا چاہئے۔ اگر کوئی شخص صرف اپنے آپ پر ہی یقین رکھتا ہو تو وہ متکبر ہو جائے گا لیکن اگر وہ اپنی صلاحیتوں کو خدا کا عطا کردہ اثاثہ سمجھے گا تو کامیابی کی منازل طے کرے گا۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: خدا کے تقرب کا راستہ ہمیشہ کھلا ہے۔ جو شخص خدا سے بدگمان ہو گا وہ اپنے تمام امور اور واقعات میں پریشانی اور غم و غصے میں ہی گرفتار رہے گا لہذا کبھی بھی خدا پر توکل اور حسن ظن کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .