۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
مراسم سیاه پوش کردن

حوزہ / امام حسین علیہ السلام کی مجالس خدا تک پہنچنے کا ذریعہ ہیں۔ انسان کے لیے ضروری ہے کہ وضو، طہارت اور پوری توجہ کے ساتھ ان مجالس میں شرکت کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے ایام عزا کی مناسبت سے عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کی اہمیت اور امام علیہ السلام کے مقام و منزلت اور ان پر گریہ و زاری کے ثواب اور برکتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی رضا کے بغیر انسان کو کوئی کامیابی نہیں مل سکتی۔ اس لیے ہمارا فریضہ ہے کہ اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو ان عظیم الشان مجالس کو انتہائی باوقار انداز سے منعقد کرنے کی تلقین اور تاکید کریں۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے سربراہ نے کہا: مجلس امام حسین علیہ السلام کی بہت زیادہ برکتیں ہیں اور ان مجالس کی عظمت اتنی ہے کہ یہاں ہو کوئی چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، مرد ہو یا عورت، سب کے سب ان مجالس میں اپنے زانوئے ادب تہہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ان مجلسوں کے فضائل اور عظمتیں اور اہل بیت علیہم السلام سے مروی روایتوں میں امام حسین علیہ السلام پر گریہ و زاری کا اتنا زیادہ اجر و ثواب وارد ہوا ہے کہ جن سے عقل حیران رہ جاتی ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: امام حسین علیہ السلام کی مجالس سیر و سلوک الی اللہ کے لئے مشق کے طور پر ہیں۔ انسان کے لیے ضروری ہے کہ وضو، طہارت اور پوری توجہ کے ساتھ ان مجالس عزا میں شرکت کرے۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: یہ ماتم و سینہ زنی، گریہ و زاری اور اظہار عقیدت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم حسینی ہیں اور ہم ان مقدس ہستیوں کے راستے پر چل رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .