۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شهاب مرادی

حوزہ/ دینی علوم کے استاد نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا اور امیرالمؤمنین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت پر گریہ کیا۔ حتی کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد آسمان نے بھی ان پر گریہ کیا اور چالیس دن تک آسمان سے پانی برستا رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین شہاب مرادی نے گزشتہ روز شہر فلاورجان سے ایرانی پارلیمنٹ کے ممبر کے دفتر میں مجلس عزا امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تمام انبیاء علیہم السلام اور اولیاء الہی نے امام حسین علیہ السلام کی مصیبت پر گریہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا اور امیرالمؤمنین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت پر گریہ کیا۔ حتی کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد آسمان نے بھی ان پر گریہ کیا اور چالیس دن تک آسمان سے پانی برستا رہا۔

انہوں نے گروہ داعش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ گروہ تمام ہونے والا نہیں ہے اور ہر زمانے میں جدید شکل میں ظاہر ہوگا اگرچہ شہید قاسم سلیمانی نے شام میں ان کے سرکردہ افراد کو نابود کر دیا۔

انہوں نے کہا: اس گروہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے دشمن اب بھی موجود ہیں۔

دینی علوم کے استاد نے حضرت علی اکبر علیہ السلام کی عظمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام حضرت علی اکبر سے سب سے زیادہ محبت کرتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ حضرت علی اکبر علیہ السلام رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے زیادہ مشابہہ تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .