حوزہ نیوز ایجنسی।ارشاد شیخ مفید میں درج ہے کہ زید بن ارقم روایت کرتے ہیں کہ ابن زیاد کے دربار میں مظلوم کربلا کا مقدس سر میرے پاس سے گزرا جو نیزے کی نوک پر سوار تھا جبکہ میں اپنی جگہ بیٹھا ہوا تھا، جب وہ میرے پاس سے گزرا تو وہ کچھ پڑھ رہا تھا، میں نے توجہ کے ساتھ کان لگا کر سنا تو وہ سورہ کہف کی نویں آیت کی تلاوت کر رہا تھا: ام حسبت ان اصحاب الکھف والرقیم کانو من ایا تنا عجبا "کیا آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ اصحاب کہیف و رقیم (غار اور کتے والے) ہماری تعجب کے قابل نشانیوں میں سے تھے۔" خدا کی قسم میں یہ منظر دیکھ کر لرز گیا اور بلند آواز کے ساتھ کہا کہ فرزند رسول آپ کا مقدس سر اصحاب کہف سے زیادہ حیران کن اور تعجب آور ہے۔
امام حُسین علیہ السلام کے سر مبارک سے تلاوت کا دوسر واقعہ حران میں ہوا۔
کوفہ سے شام جاتے ہوئے کاروان حریت چلتے چلتے حران نامی ایک جگہ کے نزدیک پہنچ گیا، اس شہر کی چوٹی پر یحیٰی خزائی نامی یہودی کا مکان تھا۔ وہ استقبال کے لئے آیا اور قیدیوں کا تماشہ دیکھنے لگا اور اس کی نگاہ حضرت امام حُسین کے سر مبارک پر پڑ گئی، اس نے دیکھا کہ آپ کے مبارک لبوں سے کوئی آواز آرہی ہے، اس نے جب کان لگا کر سنا تو وہ سورہ شعراء کی 227 کی تلاوت رہا تھا: وسیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون "اور عنقریب ظالموں کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام کو پلٹ جائیں گے۔" یہ مظر دیکھ کر یحیٰی حیران و پریشان ہوگیا، اس نے پوچھا یہ کس کا سر ہے۔؟ حسین بن علی کا، اس نے کہا۔ یہودی نے کہا کہ اگر اس کا دین برحق نہ ہوتا تو یہ کرامت اس سے ہرگز ظاہر نہ ہوتی۔ اس نے یہ کہا اور زبان پر کلمہ جاری کر دیا اور مسلمان ہوگیا۔
شاعر اہل بیت رزق الله بن عبد الوهاب الجبّائي في امام حسين(عليه السلام) کے بارے میں کہتے ہیں:
رأسُ ابن بنت محمّدٍ ووصيّه/للناظرين على قناةٍ يُرفَعُ
والمسلمون بمسمعٍ وبمنظرٍ/ لا منكرٌ منهم ولا مُتفجِّعُ
كحلتْ بمنظرِك العيونُ عمايةً/ وأصمّ رزؤُك كلّ أذنٍ تَسمَعُ
أيْقظْتَ أجفاناً وكُنتَ لها كرىً/ وأنمتَ عَيْناً لم تكنْ بِكَ تَهجَعُ
ما روضةٌ إلّا تمنّت أنّها/ لك تربةٌ ولخطّ قبرِك مَضجَعُ
![امام حسین(ع) کے کٹے سر کی نوک نیزہ پر قرآن کی تلاوت امام حسین(ع) کے کٹے سر کی نوک نیزہ پر قرآن کی تلاوت](https://media.hawzahnews.com/d/2021/09/01/4/1203465.jpg)
امام حُسین علیہ السلام کے سر مبارک سے تلاوت کا واقعہ۔
-
یہودی زبان ہی قرآن میں جعل سازی کا الزام لگا سکتی ہے، العزم علمی و ثقافتی مرکز قم مقدس
حوزہ/ جس کی حفاظت کی ذمہ داری خودخدا پر إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحافِظُونَ (حجر:۹) اس میں کمی و زیادتی ممکن نہیں، ایک یہودی…
-
نمازیوں کی سیرت سے خوش ہوکر مسجد کے غیر مسلم گارڈ نے اسلام قبول کرلیا
حوزہ/میں ایک معمولی محافظ ہوں جو مسجد کے باہر ہی رہتا ہے، لیکن یہاں آنے والا ہر نمازی مجھ سے پیار اور شفقت سے بات کرتا ہے اور مجھے گلے لگاتا ہے ایسی عزت…
-
حجۃ الاسلام والمسلمین مرادی:
تمام انبیاء اور اولیاء الہی نے امام حسین (ع) کے لئے گریہ کیا
حوزہ/ دینی علوم کے استاد نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا اور امیرالمؤمنین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کی…
-
چوتھی قسط:
چلو کربلا چلیں
حوزه/ آج جب پیاس خود پر طاری ہوئی تو کربلا والوں کی تشنگی کا تھوڑا سا احساس ہوا اس باردل سے آواز نکلی کربلا کے تشنہ لبوں پر ہمارا سلام
-
عبادت بھی ضروری ہے اور سیاست بھی ضروری ہے!
حوزه/جب فرمان رسول(ص) کے طریقوں پر عمل کرنے کے لیے درس دیا جاتا ہے تو کیوں صرف عبادت کی بات کی جاتی ہے، سیاست کی بات کیوں نہیں کی جاتی معلوم یہ ہوا کہ…
-
محرم اصلاح اور عبرت حاصل کرنے کا مہینہ ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ محرم تبلیغِ دین کا مہینہ ہے، اخلاق سکھانے، اصلاح کرنے اور عبرت حاصل کرنے کا مہینہ ہے، سوچنا چاہئے کہ…
آپ کا تبصرہ