۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
العزم علمی و ثقافتی مرکز

حوزہ/ جس کی حفاظت کی ذمہ داری خودخدا پر إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحافِظُونَ‏ (حجر:۹) اس میں کمی و زیادتی ممکن نہیں، ایک یہودی زبان ہی قرآن میں جعل سازی کا الزام لگا سکتی ہے ایسا بیان دینے والے نےاپنی رفتار و گفتار سے زمانہ کے طاغوتی رہبروں کی نمائندگی کرکے اپنے سرپرست کی شناخت کرادی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وسیم رضوی کے قرآن کریم کے سلسلے میں بے ہودہ بیان کے خلاف العزم علمی و ثقافتی مرکز، قم مقدس نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک یہودی زبان ہی قرآن میں جعل سازی کا الزام لگا سکتی ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالی

تَبارَكَ الَّذي نَزَّلَ الْفُرْقانَ‏ عَلى‏ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعالَمينَ نَذيراً (فرقان:۱)

قرآن ؛وہ آسمانی کتاب ہے جو ہدایت و رحمت کے ساتھ ساتھ فرقان یعنی حق و باطل کی پہچان کا سامان ہے، زمانہ شاہدہے کہ حق کے سامنے باطل ہمیشہ سر نگوں رہا ہے، چاہے وہ اسحاق کندی ہو یا سلمان رشدی، یا دور حاضر کا وسیم یہودی کہ جس نے اپنی کالا بازاری سے نام آل محمد ؐکو مٹانے کی اور اپنی کالا بیانی سے نور خدا کو بجھانے کی خیالی کوشش کی، پر ارادۂ الہی تو کچھ اور ہے : يُريدُونَ لِيُطْفِؤُا نُورَاللَّهِ بِأَفْواهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُ‏ نُورِهِ وَلَوْكَرِهَ الْكافِرُونَ(صف:۸)

جس کی حفاظت کی ذمہ داری خودخدا پر إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحافِظُونَ‏ (حجر:۹) اس میں کمی و زیادتی ممکن نہیں، ایک یہودی زبان ہی قرآن میں جعل سازی کا الزام لگا سکتی ہے ایسا بیان دینے والے نےاپنی رفتار و گفتار سے زمانہ کے طاغوتی رہبروں کی نمائندگی کرکے اپنے سرپرست کی شناخت کرادی۔ وَالَّذينَ كَفَرُواأَوْلِياؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُماتِ أُولئِكَ أَصْحابُ النَّارِ هُمْ فيها خالِدُونَ(بقرہ:۲۵۷)جو اپنی شیطانی چال کے آگے قرآنی ڈھال بھول گیا : وَ مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللَّهُ وَ اللَّهُ خَيْرُ الْماكِرينَ (آل عمران:۵۴)جسےباطل خدا ئی  أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلى‏(نازعات:۲۴) کی داستان یاد نہیں رہی کی کس طرح سے جھاگ کی طرح تیرتا رہا، یوں بھی قرآن نے باطل کی مثال جھاگ سے دی ہے (رعد:۱۷)جو لمحوں میں ناپید و نابود ہوجاتا ہے یاد رہے !قرآن و اہل بیت کے منکر و مخالف کا ٹھکانہ جز جہنم کچھ اور نہیں ذلِكَ جَزاؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِما كَفَرُوا وَ اتَّخَذُوا آياتي‏ وَ رُسُلي‏ هُزُواً (کہف :۱۰۶)اور بہت جلد اسے اپنے کرتوت کی آگ میں جلنا اور جھلسنا ہے وَ سَيَعْلَمُ الَّذينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ‏ يَنْقَلِبُونَ (شعراء:۲۲۷)

ہم اراکین ادارہ اس خبیثانہ عمل کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں دست بہ دعا ہیں کہ اللہ ظالمین کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین

والسلام

العزم علمی و ثقافتی مرکز، قم مقدس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .