حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی کا وسیم رضوی کی قرآن مجید کی شان میں ہرزہ سرائی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے حکومت ہندوستان سے اسکی گرفتاری اور توہین قرآن مجید کا مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ۔
بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
انا نحن نزلنا الذکر و انا له لحافظون
شرم تمکو مگر نہیں آتی
ایک بار پھر وسیم نے اپنی بی شرمی کا ثبوت پیش کردیا اور اس بار نشانہ مسلمانون کی کتاب مقدس قرآن مجید کو بنابا گیا وسیم جیسے زرخرید غلاموں سے یہ کام بعید بھی نہی تھا لیکن اسکی اس حرکت نے ان لوگوں کو خواب غفلت سے بیدار کردیا جو وسیم کے آقاؤں کی نادانی میں حمایت کیا کرتے تھے تہوڑی بھی بصیرت رکھنے والا انسان اس پوری سازش کو بخوبی درک کر لیگا کہ اصل مقصد ان سب باتون کے پیچھے کیا ہے ایک طرف آیات کا حوالہ دیکر قرآن کو مشکوک بنانے کی سازش کے ہمراہ قرآن کو معاذ اللہ بانی و حامی دہشت گردی قرار دینا اور دوسری طرف بعض افراد کے نام کو بار بار لینا بتا رہا ہے کی سازش کیا ہے، اس وقت پوری امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوے اس ملعون کی خلاف جلد از جلد کوئی سخت قدم اٹھانا ہوگا تاکہ اس سازش کو ناکام بنایا جاسکے۔
ہم اراکین، اساتید و طلاب حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی وسیم شیطان کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکو گرفتار کرکے اس پر توہین قرآن مجید کا مقدمہ چلایا جائے۔
محسن ناصری
مدیر حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام