۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حیدرآباد: شیعہ کمیونٹی نے وسیم رضوی کا پتلا نذر آتش کیا

حوزہ/ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کرنے کے لیے مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کی ہے جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تلنگانہ کے حیدرآباد میں شیعہ کمیونیٹی کی جانب سے وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ دارالشفا پرانی حویلی میں شیعہ مسلمانوں نے وسیم رضوی کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا اور اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر حامد حسین جعفری نے کہا کہ ’وسیم رضوی مسلسل زہرافشانی کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات مجروح کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن تمام مسلک کے ماننے والوں کے لیے محترم ہے اور اس میں ایک لفظ کا بھی ردوبدل نہیں کیا جاسکتا‘۔ حامد حسین جعفری نے سپریم کورٹ سے وسیم رضوی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو خارج کردینے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .