۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجۃ الاسلام سید ابراہیم الموسوی الجزائری

حوزہ/ جس نے زبان دی ھے اسی کے کلام میں کلمہ پڑھنے کے بعد زبان درازی،دین میں رہتے ہوئے نہ صرف بعید از فہم ہے بلکہ مبنی بر شر و فتنہ انگیزی ہے "نعوذ باللہ من ذلك" صرف شیعہ اثناء عشری فرقہ ہی نہیں بلکہ اسلام کے تمام فرقے قرآن شریف کے مکمل ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید ابراہیم الموسوی الجزائری مدیر و اساتذہ و خدمتگذاران مدرسۃ الامام الرضا عليہ السلام الدينيہ جام باغ دارالشفاء حیدرآباد الہند نے وسیم رضوی کے حالیہ بے بنیاد بیان کے خلاف مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کلام الہی پر زبان درازی مبنی بر شر و فتنہ انگیزی ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم الله الواحد القهار
"لا حول ولا قوة یہ کون بشر ہے"
کلمات ذمیم
"او خویشتن گم است کرا رہبری کند" 

جس نے زبان دی ھے اسی کے کلام میں کلمہ پڑھنے کے بعد زبان درازی،دین میں رہتے ہوئے نہ صرف بعید از فہم ہے بلکہ مبنی بر شر و فتنہ انگیزی ھے (نعوذ بالله من ذلك) صرف شیعہ اثناء عشری فرقہ ہی نہیں بلکہ اسلام کے تمام فرقے قرآن شریف کے مکمل ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں اور اس میں تحریف لفظی (یعنی موجودہ قرآن مجید میں کسی طرح کی کمی یا زیادتی واقع نہیں ہوئی جسکے سلسلہ میں بحث علمی و تحقیقی مستند کتابوں میں موجود ہے)۔

جو خود حقائق سے منحرف ہو اسے تحریف کے متعلق کیا معلوم ہے؟ پتہ نہیں!  جس طرح کا بیان بیان دینے والے نے دیا اس کا کسی بھی شیعہ عالم یا طالب علم یا عام طور پر بھی کسی مومن سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بظاہر اس کا مقصد یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان کی وہ خوبی جو کثرت میں وحدت مسلّم ہے اسکے برعکس ،کچھ دنیاوی مفاد یا شہرت یا مقام دنیاوی حاصل کرنا ہو سکتا ہے۔ ایسے شر سے خدا اسلام و عقائد مسلّمہ اسلامی پر قائم افراد کو محفوظ رکھے اور اس شر کا خاتمہ فرمائے۔ 

ہماری حکومت ہند جو دہشتگرد اور فتنہ پرور افراد کو بخوبی پہچان کر اس کا مناسب تدارک کرتی ہے سے اپیل ہے کہ ایسے افراد پر جس طرح ممکن و مناسب ہو پابندی لگا کر ماحول کو مزید انتشار سے بچائے۔

مدیر و اساتذہ و خدمتگذاران 
مدرسۃ الامام الرضا عليہ السلام الدينيہ جام باغ دارالشفاء حیدرآباد الھند
المرقوم: ٢٨,رجب ١٤٤٢ھ م ١٣,مارچ ٢٠٢١ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .