۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام سید نجم الحسن رضوی

حوزہ/ اس وقت علماء کو بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس فتنے کو خاموش کرنے کے ساتھ ساتھ متفقہ طور پر اس کی مذمت کریں اور مسلمانوں کی صف  سے اس بدنام زمانہ وسیم رضوی کا بائیکاٹ کریں اور  حکومت سے مطالبہ کریں کہ اس کے اس قبیح عمل کے خلاف جو ایک جرم ہے سخت سے سخت کاروائی کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ/  عمید مدرسہ توحید قم حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نجم الحسن رضوی حوزہ علمیہ قم المقدس ایران نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دشمنان اسلام نے کافی عرصہ سے وسیم رضوی کو اپنا آلہ کار بنا رکہا ہے ،اس بار پھر مسئلہ تحریف قرآن کے ذریعے دین اسلام میں تشکیک اور تردید ایجاد کرانے کی کوشش کی ہے اور اسلام کو آتنگواد سے جوڑا ہے اور سادی عوام کو گمراہ اور باطل عقیدہ کی طرف دعوت دے رہا ہے،
 اس ملعون نے قرآن مجید کی چند آیتوں کا انکار کرکے اپنے فاسد العقیدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص شیعہ وقف بورڈ کا چیئرمین  ہے اور  بس، وہ نہ ایک عالم ہے اور نہ ہی دینی مسائل سے کوئی آگاہی رکھتا ہے وہ ایک بے دین انسان ہے  ،جو دشمنان اسلام کا ایجنٹ بنا ہوا ہے ، جس کا مقصد اسلام کی تصویر کو مخدوش کرنا اور شیعہ سنی کے درمیان  اختلاف کرانا ہے۔
قرآن مجید ایک وحی نامہ ہے جو زبان  عربی میں جبرائیل امین کے ذریعہ قلب نازنین پیغمبر پر نازل ہوا اور عصر پیغمبر میں ہی آنحضرت کے حضور میں کاتبان وحی نے مکتوب فرمایا تھا، جس میں  تحریف کی کوئی گنجائش نہیں ہے،
خداوند متعال سورہ حجر کی آیت نمبر 9 میں صراحتا اعلان کر رہا ہے قرآن مجید ایک جاویدانی کتاب ہے جو آخری زمانے تک ہر تحریف سے محفوظ رہے گی اور علم مطلق خداوندمتعال مصنوعیت قرآن کا بہترین پشتوانه ہے، دوسرے الفاظ میں وہی محافظ اور نگہبان قرآن ہے۔

مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کا متفق علیہ نظریہ ہے کہ عقیدہ تحریف باطل  اور خلاف  نص قرآن ہے  اور قرآن کا ایک ایک حرف عین وحی منزل ہے۔

آخر میں کہا کہ اس وقت علماء کو بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس فتنے کو خاموش کرنے کے ساتھ ساتھ متفقہ طور پر اس کی مذمت کریں اور مسلمانوں کی صف  سے اس بدنام زمانہ وسیم رضوی کا بائیکاٹ کریں اور  حکومت سے مطالبہ کریں کہ اس کے اس قبیح عمل کے خلاف جو ایک جرم ہے سخت سے سخت کاروائی کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .