۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی 

حوزہ/ مولانا کلب جواد نے گرونانک جینتی کے موقع پر ہندوستان کے تمام باشندوں خصوصا سکھ مذہب کے ماننے والوں کو مبارک باد پیش کی۔مولانا نے کہا کہ میڈیا سے یہ معلوم ہوا کےگڑگاؤں کے سکھ بھائیوں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ ان کے گردوارے نماز کے کئے کھلے ہیں ،یہ ایک بہت اچھا قدم ہے اسے اپس میں محبت بڑھے گی اور اتحاد پیدا ہوگا۔ اسی طرح مسلمانوں کو بھی محبت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ امام جمعہ لکھنؤ مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وسیم ملعون ایک مدت تک اہلسنت والجماعت اور ان کے مقدسات کے خلاف بیان دیتا رہا تاکہ شیعہ و سنی کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دی جاسکے مگر خدا کا شکر ہے کہ دونوں فرقوں کے افراد نے اسکی سازش کو سمجھ لیا اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ اب سب کو یہ بات معلوم ہوچکی ہے کہ وہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔

مولانا نےکہا کہ وقف امام زمانہ عج کی ملکیت ہے سب کو اسکی بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھانا چاہئیے، یہی صورتحال دہلی میں پیدا کی گئی اور کربلا شاہ مرداں پر وقف مافیائوں کے ذریعہ قبضے کی کوشش کی گئی۔ آج بھی شاہ مردان کو ہتھیانے کا گھنائونا کھیل جاری ہے۔

مولانا نے کہا کہ وسیم اپنے اغراض کا غلام ہے وہ نہ شیعہ ہے اور نہ سنی ہے۔ اس کو استعمار کی طرف سے متعصب تنظیموں کے ذریعہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ شیعہ و سنی اور ہندو اور مسلمانوں کے درمیان انتشار پھیلا سکے۔مگر خدا کا شکر کہ وہ ناکام ہوچکا ہے۔ مولانا نے کہا کہ وقف مافیائوں کا ساتھ دینے والا امام زمانہ کا دشمن ہے جن سے مقابلہ ضروری ہے۔

مولانا نے گرونانک جینتی کے موقع پر ہندوستان کے تمام باشندوں خصوصا سکھ مذہب کے ماننے والوں کو مبارک باد پیش کی۔مولانا نے کہا کہ میڈیا سے یہ معلوم ہوا کےگڑگاؤں کے سکھ بھائیوں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ ان کے گردوارے نماز کے کئے کھلے ہیں ،یہ ایک بہت اچھا قدم ہے اسے اپس میں محبت بڑھے گی اور اتحاد پیدا ہوگا۔ اسی طرح مسلمانوں کو بھی محبت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .