۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
میر قائم عباس 

حوزہ/ جو بهی اس میں تحریف کا قائل ہوگا وه مرتد اور خارج از دین یے  قران مجید تمام مسلمانوں کی متفق علیہ کتاب ہے  اور جو بهی اس میں شک و شبہ ظاہر کرے وه خود اپنے  خمیر کے سالم ہونے  میں شک و شبہ کرے لہذا ہم فرزندان توحید اس خبیث الاخبث (وسیم رشدی مرتد) کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جماعت مسجد القائم بنگلور ریاست کرناٹک حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا میر قائم عباس نے وسیم رضوی کی مذموم حرکت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  جو بهی قرآن مجید میں تحریف کا قائل ہوگا وه مرتد اور خارج از دین ہے قران مجید تمام مسلمانوں کی متفق علیہ کتاب ہے اور جو بهی اس میں شک و شبہ ظاہر کرے وه خود اپنے  خمیر کے سالم ہونے  میں شک و شبہ کرے۔

مولانا موصوف کا مکمل بیان درج ذیل ہے:

باسمه تعالی

انا نحن نزلنا الذکر و انا له لحافظون

قران مجید کا محافظ خود خداوند کریم ہےاور یہ مسئلہ مسلمات شیعہ اور تمام ملت اسلامیہ کا ہے کہ اس میں نہ کوئی کمی کرسکتا ہے اور نہ کوئی زیادتی چوده سو سال سے زیاده عرصہ گذر چکا اس میں کوئی نہ کہنگی ہے اور نه قدامت بلکہ ہمیشہ تروتازه ہے اور اسکا اعجاز بھی یہ ہے کہ جب بهی اسکی  تلاوت کرو  ایک نیا مزا اور ذوق حاصل ہوتا ہے۔
 جو بهی اس میں تحریف کا قائل ہوگا وه مرتد اور خارج از دین یے  قران مجید تمام مسلمانوں کی متفق علیہ کتاب ہے  اور جو بهی اس میں شک و شبہ ظاہر کرے وه خود اپنے  خمیر کے سالم ہونے  میں شک و شبہ کرے لہذا ہم فرزندان توحید اس خبیث الاخبث (وسیم رشدی مرتد) کی پر زور مذمت کرتے ہوئے  تمام علماء ہندوستان سے گذارش کرتے ہیں کہ اپنے  اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متفقہ طور پر اس کے  خلاف  ایک ایسا اقدام کریں  که پهر اس جیسا فتنہ سر ابهارنے کی کوشش نہ کرے۔

حقیر  میر قائم عباس 
امام جماعت مسجد القائم بنگلور ۔ ریاست کرناٹک۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .