۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجلس علماء راجستھان مقیم قم ایران

حوزہ/ مولانا سید نقی حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ قران نے ایسے پاگل انسان کی مثال اس کتے سے دی ہے جو ھر آنے جانے والے انسان پر بھونکتا ہے جیسا کے قران کی سورہ  اعراف کی ۱۷۶  ایت میں ارشاد ہوتاہے ( اس نے اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرلی ہے اسکی مثال اس کتے جیسی ہے جسے آپ ماروگے تب بھی بھونکے گا اور چھوڑ دو گے تب بھی بھونکے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل قم مقدس میں مجلس علماء راجستھان کی طرف سے حالیہ وسیم گمراہ کے مرتدانہ بیان جو اس نے قرآن کریم کی آیتوں کے خلاف دیا ہے  ایک ہنگامی جلسہ ہوا جس میں علماء نے اپنے شدید غم وغصہ کا اعلان کیا ہے اور حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ وسیم گمراہ کے خلاف سخت ایکشن لے اور اس پاگل انسان کو جو اپنا ذہنی توازن بالکل کھو چکا ہے پاگل خانہ میں بھرتی کرایا جائے۔

مولانا سید نقی حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ قران نے ایسے پاگل انسان کی مثال اس کتے سے دی ہے جو ھر آنے جانے والے انسان پر بھونکتا ہے جیسا کے قران کی سورہ  اعراف کی ۱۷۶  ایت میں ارشاد ہوتاہے ( اس نے اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرلی ہے اسکی مثال اس کتے جیسی ہے جسے آپ ماروگے تب بھی بھونکے گا اور چھوڑ دو گے تب بھی بھونکے گا (اعراف ۱۷۶)  لھذا ھم مجلس علماء راجستھان کے تمام اراکین اس پاگل و خبیث وسیم کے بیان کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس پر دنیا و آخرت میں اپنا سخت ترین عذاب نازل فرمائے۔آمین
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .