۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا مرزا عسکری علی خاں

حوزہ/ نہ ہی دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق ہے نہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ قرآن مجید میں کبھی کوئی تحریف ہوئی ہے نہ ہی کبھی ہوگی قرآن مجید کی آیات سمجھنے اور درک کرنے کے لئے علوم  کا سیکھنا اور پڑھنا ضروری ہے اور قرآن مجید کے ان تمام تر مفاہیم سے وسیم رضوی جیسا نااہل کوسوں دور ہے۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مرزا عسکری علی خاں فاضل قم ایران، مدیر مدرسہ امیرالمومنینؑ و بانی و صدر امامیہ فاونڈیشن حیدرآباد دکن نے وسیم رضوی کی مذموم حرکت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید درس انسانیت دیتی ہے قرآن مجید اخوت و محبت کا پیغام دیتی ہے قرآن مجید کردار سازی سکھاتی ہے قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات بیان کرنے والی کتاب ہے قرآن مجید انسانیت کا درس دینے والی کتاب ہے قرآن مجید مفسد وفاسد افکار کی مذمت کرنے والی کتاب ہے قرآن مجید فتنہ و فساد و اختلافات کو ناپسند کرنے والی کتاب ہے قرآن مجید عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی اہم ترین اور جامعہ کتاب قرآن مجید کے متعلق وسیم رضوی جو کہ ایک فاسد فکر کا حامل ہے جو گاہی بہ گاہی ہندوستان کی پر امن فضا کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتا ہے، ایسے شخص کا دین اسلام سے تو بہت دور کی بات ہے بلکہ انسانیت سے ہی کوئی رشتہ نہیں ہوتا ہے۔ اور قرآن مجید جیسی مقدس کتاب کی توہین کرنے کا جو اس نے جرم کیا ہے یقینا یہ قابل مذمت ہے۔ اور یہ وضاحت کر دی جائے کے قرآن مجید کی کسی بھی آیت مبارکہ سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کی کوئی تائید نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق ہے نہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ قرآن مجید میں کبھی کوئی تحریف ہوئی ہے نہ ہی کبھی ہوگی قرآن مجید کی آیات سمجھنے اور درک کرنے کے لئے علوم  کا سیکھنا اور پڑھنا ضروری ہے اور قرآن مجید کے ان تمام تر مفاہیم سے وسیم رضوی جیسا نااہل کوسوں دور ہے۔  

ہم اس کی اس نازیبا حرکت پر  زور مذمت کرتے ہیں اور عدالت عالیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے مفسد افراد کی سرزنش کر کے اس کو سخت سے سخت سزاء دی جا ئے 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .