۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید امان حیدر رضوی

حوزہ/ آج کا سلمان رشدی وسیم جو رضوی تو بہت دور مسلمان بھی کہلانے کے لائق نہیں ایسا ملعون جس نے اسلام کی سبھی حدوں کو پار کردیا ہے اور ہم مسلمانوں کی وہ مقدس کتاب قرآن کریم جس کے زبر و زیر میں بھی کسی قسم کے شک و شبھہ کی گنجائش نہیں،  اس قرآن مجید سے 26 آیتوں کو نکالے جانے کی سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے اور طاغوتی و اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار بنکر اس نے اپنی جہالت و فسق کا کھلے عام اعلان کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر فلاح فاؤنڈیشن علماء مغربی بنگال ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید امان حیدر رضوی نے قرآن مجید کی شان میں  گستاخی کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ إِنّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنّا لَهُ لَحافِظُونَ (سورہ حجر آیہ 9) ہم نے ہی اس قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

آج کا سلمان رشدی وسیم جو رضوی تو بہت دور مسلمان بھی کہلانے کے لائق نہیں ایسا ملعون جس نے اسلام کی سبھی حدوں کو پار کردیا ہے اور ہم مسلمانوں کی وہ مقدس کتاب قرآن کریم جس کے زبر و زیر میں بھی کسی قسم کے شک و شبھہ کی گنجائش نہیں،  اس قرآن مجید سے 26 آیتوں کو نکالے جانے کی سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے اور طاغوتی و اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار بنکر اس نے اپنی جہالت و فسق کا کھلے عام اعلان کر دیا ہے۔ وَ لَقَدْ أَنْزَلْنا إِلَيْکَ آياتٍ بَيِّناتٍ وَ ما يَکْفُرُ بِها إِلاَّ الْفاسِقُونَ(سورہ بقرہ آیہ 99) ہم نے آپ کی طرف روشن نشانیاں نازل کی ہیں اور انکا انکار فاسقوں کے سوا کوئی نہ کرے گا۔ اس ملعون کے اس مذموم عمل سے پورے امت مسلمہ کے دل مجروح ہوئے ہیں اور انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔

لہذا ہم تمام اراکین فلاح فاؤنڈیشن علماء مغربی بنگال کی طرف سے اس ملعون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس سے برائت و بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس منحوس اور فاسق انسان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے اور اپنی عوام(شیعہ و سنی) سے درخواست ہے کہ اتحاد کے دامن کو تھامے رہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر دشمن کے مذموم ارادوں اور ناپاک سازشوں کو ناکام بنا ئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .