۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے وسیم رضوی کے اس جاہلانہ اور احمقانہ اور اسلام دشمن حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کی اس حرکت کو ملک کی امن و امان میں خلل ڈالنے کی ایک سازش قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل/ روز مبعث، بعثت رسول مکرم اسلام حضرت محمد مصطفی صل الله علیہ والہ و سلم کے پر مسرت موقع پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن مبعث کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام اور کرگل مختلف علاقوں سے عاشقان رسول الله کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر علماء نے روز مبعث اور بعثت رسول اکرم پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے روز حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ والہ و سلم نے پیغمبری کا اعلان کیا تھا اور دین مبین اسلام کی طرف لوگوں کو دعوت دیا اور تبلیغ دین کا آغاز کر دیا۔

جن مقرین نے اس موقع پر مومنین سے خطاب کیا ان مولانا مرتضیٰ شاکری،حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفیدی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبدالله منوری، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری اور حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی کے نام قابل ذکر ہیں جبکہ محمد ہادی میثم نے بلتی قصیدہ کے ذریعے جشن کی رونق کو دوبالا کیا۔

روز مبعث کے مناسبت پر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر نگرانی کام کر رہے شعبوں کی فعالیت کے حوالے سے اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر نگرانی تعمیراتی منصوبوں اور  پروجیکٹس کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی اسی حوالے سے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری رکن علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے گزشتہ سالوں میں صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر نگرانی مکمل کئے گئے منصوبوں اور زیر تعمیر منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو تفصیل سے بریفنگ کیا۔

مولانا مرتضیٰ شاکری مسئول شعبہ مکاتب نے گزشتہ سالوں میں شعبہ مکاتبِ اثناء عشریہ کی فعالیت کے حوالے کہا کہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر نگرانی 80 سے زائد مکاتب میں مدرس اس وقت کرگل کے مختلف گاؤں اور محلہ جات میں طالب علموں کو بنیادی دینی تعلیم اور قرآنی تعلیمات اور علوم آل محمد علیہم السلام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہیں ہیں اور گاؤں اور محلہ سطح پر مسابقات قرآن مجید کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں ضلع سطح پر بھی مسابقات قرآن کریم کا اہتمام کیا جائے گا۔
 
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ منوری مدرس حوزہ علمیہ اثنا عشریہ نے حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے گزشتہ سالوں میں کی گئی فعالیت کو عوام کے سامنے رکھا.

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے گزشتہ سالوں میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر نگرانی چل رہے تعمیراتی منصوبوں، تعمیر شدہ پروجیکٹس اور زیر تعمیر پروجیکٹس کے بارے میں لوگوں کو تفصیل سے جانکاری دی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے شیعہ وقف بورڈ یوپی کے سابقہ چیئرمین وسیم رضوی کا قرآن مجید کے 26 آیتوں کو حذف کئے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے ملک کی امن و امان میں خلل ڈالنے کی ایک سازش قرار دیا اور وسیم رضوی کو انتباہ دیتے ہوئے کچھ اس طرح کہا کہ قرآن کریم کی چھبیس آیتیں تو دور کی بات قرآن شریف کی ایک حروف کو ہٹا کر دکھاؤ اگر تم کر سکتے ہو تو! حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے وسیم رضوی کے اس جاہلانہ اور احمقانہ اور اسلام دشمن حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کی اس حرکت نے پورے عالمِ اسلام کو ایک عظیم مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے مزید وسیم رضوی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ناجائز حرکت پر تمام مسلمانان عالم اور بالخصوص ملک کے مسلمانوں سے معافی مانگے, شیخ ناظر مہدی محمدی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی کو ملک میں امن و امان کی ماحول کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش میں گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے اور عدالت عظمیٰ سے توقع کی اس عرضی پر سماعت کی درخواست کو یکسر مسترد کرتے مسلمانوں کی سب سے عظیم کتاب قرآن مجید کی تحفظات کو یقینی بنانے میں سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • IN 09:10 - 2021/03/13
    0 0
    Rizvi na kho usko