۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی خطہ لداخ کے سب سے بڑے مذہبی تنظیم جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے اگلے پانچ سال کے لئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں، حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفید اور حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی نائب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی اگلے پانج سال کیلئے دوبارہ خطہ لداخ کے سب سے بڑے مذہبی تنظیم جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور مرکزی امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ شیخ محمد حسین مفید کے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفید نائب صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں 11 ستمبر 2021 کو صبح 9 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جس میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے ووٹنگ لسٹ میں درج علمائے کرام اور ضلع کرگل کے ہر علاقوں اور ضلع صدر مقام کے محلہ جات سے معزز رائے دہندگان نے صدر اور نائب صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کو منتخب کرنے کے لئے اپنے قیمتی ووٹوں کا استعمال کیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل 4 بجے دوپہر سے شروع ہوا، یہ بات واضح رہے کہ حجۃ الاسلام سید علی ہاشمی کے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا۔

صدارتی انتخابات کیلئے دو امیدوار میدان میں تھے جن میں حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی اور حجۃ الاسلام شیخ لیاقت علی اکبری شامل ہیں جبکہ نائب صدر کیلئے حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفید اور حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین محمدی میدان میں تھے.

انتخابات کی حتمی نتائج کچھ اس طرح سے ہیں۔

صدارتی عہدے کی حتمی نتائج
حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے 265 ووٹ حاصل کئے۔
حجۃ الاسلام شیخ لیاقت علی اکبری نے 38 ووٹ حاصل کئے۔

نائب صدر کے عہدے کی حتمی نتائج

حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین محمدی نے 92 ووٹ حاصل کئے۔

حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفید نے 208 ووٹ حاصل کئے۔

انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ایگزیکٹو باڈی انتخابات کو شاف و شفاف طریقے سے انعقاد کرنے کے سلسلے میں قاضی القضاۃ و مرکزی امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ غلام حسن واعظی کے حکم کے مطابق سابقہ ڈپٹی کمشنر آئی اے ایس افسر جناب کاچو اسفندیار خان فریدون کو الیکشن اتھارٹی مقرر کیا گیا تھا جسکے بعد کاچو اسفندیار خان نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ڈپٹی کمشنر حاجی حسن خان کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا اور سابقہ ڈپٹی کمشنر حاجی فدا حسین کو الیکشن ابزرور جبکہ سابقہ ڈپٹی کمشنر حاجی گلزار حسین چنگراہ کو انتظامی امور کے افسر مقرر کیا گیا تھا۔

انتخابات کی نتائج کے بعد جمعیت العلماء کے ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات میں حصہ لے رہے تمام امیدواروں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اس قسم کی شاف و شفاف انتخابات کے انعقاد پر تمام سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ان خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے ہی انتخابات عمل لانے کی ضرورت پر روز دیا۔

حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین محمدی نے صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور نو منتخب نائب اور جنرل سیکرٹری کو انکے جیت پر مبارک بادی پیش کرتے ہوئے ان انتخابات کو احسن طریقے سے انعقاد کرنے پر سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کا شکریہ ادا کیا، حجۃ الاسلام شیخ لیاقت علی اکبری نے حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کو دوبارہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں ہر قدم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی اور اس طرح کی بہترین الیکشن کے انعقاد پر سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان اور انکے پوری ٹیم کا شکریہ ادا اور ان تمام ووٹرس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنا قیمتی ووٹ دے کر ان کا حوصلہ افزائی کیا، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی نے حجۃ الاسلام سید علی ہاشمی کا ان کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے شکریہ ادا کیا اور تمام رائے دہندگان کا ان انتخابات میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفید نے بھی تمام ووٹرس کہ جنہوں نے انہیں کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور اپنے قیمتی ووٹ دے کر نائب صدر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے خطاب میں ان انتخابات کو کامیاب بنانے پر سب سے پہلے سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان اور ان کے پورے ٹیم کا جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے طرف سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے جمعیت العلماء کی تاریخ میں پہلی بار ایسے انتخابات کا انعقاد کر کے ایک مثال قائم کر دیا، شیخ ناظر مہدی نے مزید کہا کہ دن رات کی محنت سے آج یہ انتخابات امن و سلامتی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا، منتخب صدر نے انکے مدمقابل صدارتی امیدوار حجۃ الاسلام شیخ لیاقت علی اکبری کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہوئے ان انتخابات میں حصہ لینے پر اور اس الیکشن کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا، شیخ ناظر مہدی محمدی نے ان تمام ووٹرس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان انتخابات میں حصہ لے کر اپنے ووٹ کے ذریعے ان انتخابات کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، انہوں نے اثنا عشریہ نیٹورک اور جوانان اثنا عشریہ نیٹورک کا ان انتخابات کو کامیاب بنانے میں سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کا کر لمحات میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .