۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا قدیمی حنفیہ جامع مسجد دراس کا دورہ

حوزہ/ جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ایک اعلیٰ سطح وفد کا قدیمی حنفیہ جامع مسجد دراس کا دورہ جو آگ کی افسوسناک واقعہ میں مسجد کی دوسری اور تیسری منزل کے ساتھ گنبد بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ایک اعلیٰ سطح وفد جنرل سکریٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور مرکزی امام جمعہ کرگل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی کی قیادت میں دراس سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر واقع قدیمی حنفیہ جامع مسجد کا دورہ کیا۔

جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا قدیمی حنفیہ جامع مسجد دراس کا دورہ،آگ لگنے کے سبب مسجد کا کا بڑا حصہ خاکستر

گزشتہ شام ایک افسوسناک واقعہ میں اس قدیمی حنفیہ مسجد کی دوسری اور تیسری منزل کے ساتھ مسجد کی گنبد بھی حل کر خاکستر ہوگیا۔ اس موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی امام جمعہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی نے اپنے مختصر خطاب میں مسجد کی کمیٹی ساتھ بالخصوص اور دراس سب ڈویژن کی عوام کے ساتھ بالعموم گہرے دکھ, رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور الله تعالیٰ کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم ہونے کی تاکید کی اور اس امتحان میں کامیابی کیلئے دعا کی۔

جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا قدیمی حنفیہ جامع مسجد دراس کا دورہ،آگ لگنے کے سبب مسجد کا کا بڑا حصہ خاکستر

اس موقع پر قدیمی حنفیہ جامع مسجد دراس کے صدر محمد اسماعیل باجی نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے وفد کا اتنی سردی کے باوجود کرگل سے دراس ان کی حوصلہ افزائی کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا اور چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان اور ڈپٹی کمشنر کرگل کے ساتھ ہوہی خصوصی میٹنگ کے حوالے سے وفد کو جانکاری دی۔

جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا قدیمی حنفیہ جامع مسجد دراس کا دورہ،آگ لگنے کے سبب مسجد کا کا بڑا حصہ خاکستر

حجۃ الاسلام شیخ محسن علی رکن علماء کونسل جمعیت العلماء علاقہ دراس و کرگل ٹاؤن, حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری سابقہ رکن علماء کونسل جمعیت العلماء علاقہ دراس, حجۃ الاسلام شیخ عبداللہ منوری رکن علماء کونسل علاقہ صوت, حجۃ الاسلام شیخ حسین خان برامو امام جمعہ جامع مسجد شیعہ اثنا عشری دراس, سجاد حسین کرگلی سماجی کارکن اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نمائندے اور سید یاسین موسوی کی قیادت جوانان اثنا عشریہ کرگل جوان بھی حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی کے ہمراہ اس وفد میں شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .