۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دورہ تربیت معلم قرآن کرگل

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ حیدر مہدی کریمی نے اس موقع پر فرمایا کہ کرگل آنے کا میرا پہلا تجربہ تھا اور مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ لوگوں نے اپنے تمام کام چھوڑ کر آنا قابل قدر ہے یہ سب کچھ انہوں نے بچوں کی فکر میں اور مکاتب کو بہتر بنانے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امور مکاتب جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام جاری یک ماہہ دورہ تربیت قرآن کریم کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے تقریب میں صدارت کے فرائض انجام دئے، اس ورکشاپ کا افتتاح جنوری میں کیا گیا تھا اور مسلسل ایک مہینہ تک جمعیت العلماء عشریہ کے زیر تحت چل رہے مکاتب سے اساتذہ کی ٹرینگ کی غرض سے اس ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا ۔

اس دوران قرآن ، احکام اور عقائد کے متعلق دہلی سے دفتر نمائندہ ولی فقیہ کی جانب سے حجۃ الاسلام شیخ حید مہدی کریمی ، مسئول امور مکاتب اثنا عشریہ حجت الاسلام شیخ طہٰ شاعری اور معروف مبلغ حجۃ الاسلام شیخ غلام حسین قاری نے معلمین کی تربیت کی۔ تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے امور مکاتبِ اثنا عشریہ کے ایک اہم مسئول حجۃ الاسلام شیخ احمد ارمان نے کہا کہ اس ورکشاپ کا اہتمام کرنا ان کی ترجیحات میں شامل تھیں اور انکا ایک دیرینہ خواب تھا۔ اور اس سال خوش قسمتی سے اس کام کو عملی طور پر انجام دینے میں کامیاب ہوئے ۔

دہلی سے تشریف لائے معلم قرآن حجۃ الاسلام شیخ حیدر مہدی کریمی نے اس موقع پر فرمایا کہ کرگل آنے کا میرا پہلا تجربہ تھا اور مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ لوگوں نے اپنے تمام کام چھوڑ کر آنا قابل قدر ہے یہ سب کچھ انہوں نے بچوں کی فکر میں اور مکاتب کو بہتر بنانے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کا اس پروگرام کو منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس دوران امور مکاتب کے مسئول شیخ طہٰ شاعری نے کہا کہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے تحت 90 سے زائد مکاتب چل رہے ہیں جن میں 100 سے زائد اساتید ہیں اور تقریبا ً 3000 طلاب ان مکاتب سے کسب فیض کر رہے ہیں ۔ لہذا اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ان مکاتب کے ٹیچرز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ ہمارے پاس الفاظ نہیں ہے کہ جناب حیدر مہدی صاحب نے تمام تر دقعت و پریشانی کو برداشت کر کے اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار نبھایا۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر رہبری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سلسلہ میں حجۃ الاسلام شیخ حیدر مہدی کو کرگل بھیجا جس سے مکاتب کے ٹیچرز کو کافی فائدہ پہنچا, اس موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی اور حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے سابقہ مدرس حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق رضوی بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .